بستی تلکوٹ میں10 سال پرانا سیوریج کا مسئلہ حل ، شہریوں کا اظہار تشکر

Oct 19, 2022


مظفرگڑھ ( نامہ نگار) بستی تلکوٹ میں10 سال پرانا سیوریج کا مسئلہ حل ، شہریوں کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق بستی تلکوٹ میں عرصہ دس سال سے سیوریج کی نکاسی نہ ہونے سے پانی ریلوے کی زمین میں جمع ہو کر ایک مربع فٹ تالاب کی شکل اختیار کر گیا۔ تعفن سے بستی کے مکین پریشان رہے‘ نئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اﷲ فاروق نے ایکسیئن رانا حمزہ کو یہ ٹاسک سونپا جس پر ایکسیئن نے ایڈمنسٹریٹر تنویرمرتضیٰ میونسپل کمیٹی کی مشاورت سے عملی اقدامات کرتے ہوئے دس گھنٹوں کے اندر بھاری مشینری لگا کر دو ہزار فٹ لمبا چار فٹ چوڑا اور چار فٹ گہرا کچا نالہ بنا کر پانی پیٹر کے ذریعے نہر میں ڈال دیا ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ٹیم شامل ایکسیئن،سب انجینئر چوہدری رشید اور ایڈمنیسٹر میونسپل کمیٹی سے اظہار تشکر کیا۔

مزیدخبریں