جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار ورکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے والے ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ الیکشن اتنا آسان نہ تھا مگر ہمارے گروپ کے ساتھیوں نے جس محنت لگن کے ساتھ اس الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھتے ہو کمپین کی ہم اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، حلقہ کے عوام ووٹرز سپورٹرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کا مثبت کردار لائق تحسین ہے، انہوں نے کہاکہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے،عوامی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے۔