نوجوان ملکی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں: بشارت صدیقی


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی یوتھ کے 30 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے ''پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن'' کے اہداف اور تیاریوں کا جائزہ اجلاس زونل امیر سردار عبدالرزاق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مقامی جماعت اسلامی کے ارکان اور یوتھ کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر علی رضا حسنی اور جماعت اسلامی یوتھ ضلع گوجرانوالہ کے صدر بشارت صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو وطن عزیز میں اسلامی معاشرے کے قیام اور ملکی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں اس لئے جماعت اسلامی نوجوان نسل کی اسلامی اور جمہوری ماحول میں تربیت کر رہی ہے یہ یوتھ کنونشن ملک کے نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا جماعت اسلامی کے راہنماء مظہر اقبال ساجد، میاں لیاقت علی، چوہدری فاروق احمد کھارا اور محمد علی ڈار نے نوشہرہ ورکاں سے نوجوانوں کی یوتھ کنونشن میں بھرپور شرکت کی امید ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن