سیلاب متاثرین کو سردیوں میں بروقت امداد،کپڑے پہنچانا ضروری ہے: شازیہ فرید


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا کہ سیلاب متاثرین سختیوں میں گھرے ہوئے ہیں سردیوں کے موسم میں بروقت امداد،کپڑے اور دیگر سامان پہنچانا اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں وومن کلب ڈی سی کالونی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی مہمان خصوصی ڈی سی سائرہ عمر تھیں جبکہ بیگم شاہین خالد تقریب کی میزبان تھیں، شازیہ فرید نے مزیدکہا کہ شہری ریڈ کریسنٹ کے پلیٹ فارم سے سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے لئے سردیوں کے کپڑے شالیں، جرسیاں، رضائیاں، سویٹرز اور چادریں بھجوانے کے لئے اپنا سامان ریڈ کریسنٹ کے دفتر میں جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں میں سے کوئی بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سامان اپنی نگرانی میں وہاں پہنچانے کے لئے ہمارے ساتھ بھی جاسکتا ہے،اس موقع پر بیگم شاہین خالداوردیگر خواتین نے سیلاب زدگان کے لئے وکی رضائیاں عطیہ کیں جس پر ڈی سی سائرہ عمر اور شازیہ فرید نے انکا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن