شیخ عبدالناصرکامونکی ضلع بناؤ تحریک کے  چیئرمین، کاشف  سندھو صدر منتخب

کامونکی(نمائندہ خصوصی) کامونکی ضلع بناؤ تحریک کا پہلا اجلاس  ہوا جس میں مرکزی عہدیداران  کا اعلان کردیا گیا۔اس اجلاس میں چیئرمین شیخ عبدالناصر ،صدر کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ،سنئیر نائب صدر حاجی محمد عباس،سنئیر نائب صدر سید علی رضا،نائب صدر جبران ثاقب، نائب صدر  افتخار احمد سرویا،جنرل سیکرٹری شاھد صدیقی،ایڈیشنل سیکرٹری ملک زاہد سلطان ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات چوھدری محمد خورشید، فنانس سیکرٹری زاہد عزیز،سیکرٹری کوارڈینیشن حبیب حنیف ایڈووکیٹ، ریکارڈ سیکرٹری ڈاکٹر طارق جاوید،انچارج سوشل میڈیا ندیم صابر ،لیگل ایڈوائزر رانا ناصر مشتاق ایڈووکیٹ کونامزد کیا گیا،اجلاس میں چیئرمین شیخ عبدالناصر نے اپنے خطاب میں  بتایا کہ کامونکے کو ڈسٹرکٹ بنانا کیوں ضروری ہے  اور صدر کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامونکی کو  ضلع بنانے میں بھر پورکردار ادا کریں گے۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...