سانحہ کارساز کے شہداءکی یاد میں دعائیہ تقریبات، شمعیں روشن کی گئیں

Oct 19, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)سانحہ کارساز کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا اور 18 اکتوبر کو شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر بم دھماکے کروا کر سینکڑوں کارکنان کوشہید کیا گیالیکن پیپلزپارٹی نے اپنے قائد آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوری مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ اس جمہوری مشن کو جاری کرتے ہوئے جیسے پیپلزپارٹی نے ملتان اور کراچی ملیر کی سیٹ پر فتنہ سیاست کو شکست دی ہے اس طرح جنرل الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی اس فتنہ سیاست کا صفایاکر کے ملک میں جمہوریت کی شمع روشن کرے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم, سٹی صدر ملک نسیم لابر, زخمی سانحہ کارساز جنرل سیکرٹری ملتان ضلع راﺅ ساجد علی, سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران, سینئیر نائب صدور ملتان سٹی میاں منظور قادری و ساجد بلوچ, مرزا نذیر بیگ,نائب صدور میاں عظیم سعید,حاجی خلیل راں,نواز خان سوترک, ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد, ملک رمضان کمبوہ, ذوالفقار بھٹہ،عرفان انصاری،عمران سمرا،نذیر کاٹھیا, اکرم انصاری, طاہر اعوان, اطہرنواز و دیگر نے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیر اہتمام ملک نسیم لابر کی صدارت میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں خواجہ رضوان عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دعا مانگ گئی تقریب میں ملک امداد ملنگ،شیخ عمران خالد،شبیر قریشی،ظفر بھٹہ، اسحاق بھٹہ,ندیم انصاری, حافظ نوید, محمد میاں, اشفاق قریشی, اشفاق بلا،میاں یوسف،رانا تنویر, جام ممتاز, سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان شرکت کی۔دریں اثناءضلع کچہری ملتان میں ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان شہر محمد امین ساجد کی جانب سے 18اکتوبر سانحہ کار ساز کراچی شہداءکی یاد میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں کلرکس بار ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں ملک الطاف حسین مہوٹہ رجب شہزاد بھٹہ ارشاد انصاری علی اسلم تھیم عدیل لیاقت شیخ رانا ناصر مبین سرفراز استاد صادق رئیس قریشی شکیل انصاری عبداشکود صدیقی شفقت رضا رمضان سندھو اور دیگر کلرکس بار رہنماو¿ں نے شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے نائب صدر سلیم شہزاد نے شرکت کی تقریب میں شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔
 تقریبات

مزیدخبریں