افغان فورسز کی کارروائی میں داعش کے 5 عسکریت پسند ہلاک

Oct 19, 2022


قندوز، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز نے داعش (آئی ایس) کے ایک مشتبہ ٹھکانے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 5 عسکر یت پسند ہلاک ہو گئے۔ مسلح شورش پسند امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کے لیے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے کوئی کارروائی کرنے سے قبل ہی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش تنظیم کے ایک کارکن کو گرفتار کر لیا تھا۔

عسکریت پسند ہلاک

مزیدخبریں