جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبند یہ کے سجادہ نشین پیر میاںمنظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے اسلامی تعلیمات اور نبی کریم ؐو صحابہ کرامؓ کی سیرت و کردار اور افکار کے ذریعے '' اسلامو فوبیا '' کی بیخ کنی یقینی بنائی جاسکتی ہے انتہا پسندی کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے مذاہب کے درمیان مکالمہ مثبت رویوں کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے جس کیلئے دینی طبقات اور حکومت کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، اپنے بیان میں پیر میاں منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے محراب ومنبر کا کردار کلیدی اور اساسی ہے فلاحی معاشرے کی اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ممکن ہے دین کی روایات علماء کرام کی جدوجہد کے باعث اس خطے میں پہنچیں، انہوں نے کہا کہ دینی اقدار وروایات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے مدارس و مساجد کے استحکام کویقینی بنانے کیلئے بھی حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انتہا پسندی کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے:منظور اویسی
Oct 19, 2022