نبی کریم ؐسے محبت کا تقاضا،سیرت اور سنتوں کو اپنایا جائے: مولانا نعیم الرحمن

Oct 19, 2022


مانانوالہ(نامہ نگار)نبی کریم ؐسے محبت کا تقاضا ہے ان کے احکامات،سیرت اور سنتوں کو اپنی زندگیوں میں اپنایا جائے وگرنہ ان سے محبت کے زبانی دعوے کسی کام کے نہیں اور نہ ہی اللہ کے ہاں کسی اجر کے مستحق ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری ایڈیشنل ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی نے مسجد حسان بن ثابت مانانوالہ میں سیرۃ النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا ابوبکر معاویہ،مولانا شیر افگن مجاہد،قاری عبدالرزاق مجاہد،حافظ ابوبکر ڈوگر،ڈاکٹر شہزاد و دیگر موجود تھے۔مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری نے کہا محمد عربی ؐکی بعثت کا مقصد انسانیت کو پیار،محبت و بھائی چارے کے سانچے میں ڈھالنا تھا۔انہوں نے کہا امت مسلمہ آج جس افراتفری کا شکار ہے اس کی پیش گوئی نبیؐ نے صدیوں پہلے کی تھی اور اس کا حل بھی بتا دیا تھا مسلمان اس ذلت سے اس وقت تک چھٹکارہ نہ پا سکیں گے جب تک وہ اللہ اور اس کے رسول ؐکے احکامات کو کما حقہ اپنے اوپر نافذ نہ کریں گے امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل قرآن و سنت پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔

مزیدخبریں