شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخوپورہ ریجن میڈیم نسرین اختر مرزا نے کہا ہے جاری سمسٹر خزاں 2022کے داخلہ جات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے 18 اکتوبر 2022 تک بغیر لیٹ فیس توسیع کر دی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر میڈم نسرین اختر مرزا نے کہا داخلہ جات کی بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے ۔