برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چار دہائیوں قبل ہونے والی برطانیہ کےاس وقت کے شہزادے اورموجودہ بادشاہ چارلس اورلیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلام کیا جائے گا۔بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی 1981 میں ہوئی تھی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ کیک کو نیلامی کے لیے پیش کرنے والے نائیجل رکیٹس شادی کے مہمانوں میں شامل تھے۔شاہی خاندان کی سب سے مشہور شادی کا کیک ایک برطانوی آکشن ہاؤس کے ذریعے نیلام کیا جائے گا۔ نیلامی سے قبل کیک کے ٹکڑے کی ممکنہ قیمت کا اندازہ 300 پاؤنڈز لگایا گیا ہے۔کیک کے ٹکڑے کو اس کے اصل باکس میں محفوظ رکھا گیا ہے۔