اعظم سواتی کی فوری رہائی کیلیے قرارداد منظور

Oct 19, 2022 | 20:00

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی فوری رہائی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔رہنما پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان امپورٹڈ حکومت کی ایما پر ہونے والی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے امپورٹڈ حکومت کی ایما پر سینیٹراعظم سواتی پر ظلم وستم کیا گیا اس اقدام سےپارلیمنٹرین حقوق کوبھی کچلا گیا۔قرارداد کے مطابق اعظم سواتی کو صرف آزادی مارچ روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا سینیٹراعظم سواتی کوفوری رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں