بجلی بلیک آؤٹ رپورٹ پر ایٹمی توانائی کمیشن اور پاور ڈویژن آمنے سامنے

Oct 19, 2022 | 20:36

ایٹمی توانائی کمیشن نے بجلی بلیک آؤٹ پر حکومتی رپورٹ پر وضاحت جاری کر دی۔  ایٹمی توانائی کمیشن اور پاور ڈویژن آمنے سامنے آگئے۔ ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے ایٹمی پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت کو معیاری قرار دے دیا گیا۔گزشتہ ہفتہ بجلی کے بلیک آؤٹ میں انکوائری رپورٹ پر ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلی نظام کی ذمہ داری اٹامک انرجی کی نہیں ہے ترسیلی نظام کو بچھانے اور مرمت کرنےکا کام این ٹی ڈی سی کا ہےترجمان نے واضح کیا کہ ٹرانسمیشن لائن کے بریک ڈاؤن سے کےٹو، کےتھری پلانٹس پر برا اثر پڑا ہے میڈیا رپورٹس میں کےٹو،کےتھری کے غیرمعیاری مرمت کا تاثر درست نہیں ٹرانسمیشن لائن کا بچھانا اور مرمت این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت انتہائی معیاری ہے نیوکلیئرپاور پلانٹس کی مرمت کا تعلق ٹرانسمیشن لائن سے نہیں۔

مزیدخبریں