250 افغان باشندوں کو چمن بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا 

 چمن (آئی این پی ) پاکستان میں غیرقانونی مقیم ڈھائی سو افغان باشندوں کو چمن کے قریب پاک افغان بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق غیرقانونی طورپر مقیم 250افغان باشندے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ کراچی اور دیگرشہروں سےگرفتار افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لیویز کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیے، افغان باشندوں کو رات کاکھانا،بستر اور صبح کا ناشتہ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...