فرانس: ای میل کے ذریعے حملے کی دھمکی 6 ہوائی اڈے خالی کرا لئے گئے 

Oct 19, 2023

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا۔ فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے ہوائی اڈّے خالی کروا کر بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک بھی کروایا۔ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔کسی ایئرپورٹ سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا۔ ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا۔ تمام ہوائی اڈّوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔ صورت حال معمول پر ہے۔

مزیدخبریں