لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 3روپے کی کمی کر دی ہے، جس سے اس کی قیمت 175روپے سے کم ہو کر 172روپے فی کلو ہو گئی ہے۔آٹا چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اور بجلی کے بل کم نہیں ہوئے صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت 3روپے کمی کی ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 10روپے سے 30روپے تک کمی کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی قیمت 25روپے کمی سے 290روپے، دال چنا باریک 15روپے کمی سے 195روپے، دال چنا سپیشل 15روپے کمی سے 210روپے، دال مسور موٹی امپورٹڈ 30روپے کمی سے 290روپے، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ کی قیمت 530روپے، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ 490روپے، دال مونگ چھلکے والی کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 250روپے برقرار ہے۔ کالا چنا موٹا لوکل 10روپے کمی سے 205روپے، کالا چنا باریک لوکل 10روپے کمی سے 190روپے، سفید چنا امپورٹڈ موٹا 30روپے کمی سے 310روپے، بیس 20روپے کمی سے 210 روپے کی ہو گئی۔ دودھ کی قیمت 160روپے، دہی کی قیمت 180، چھوٹا گوشت ہڈی والا 1600روپے، بڑا گوشت ہڈی والا 800روپے، روٹی 100گرام 20 اور سادہ نان 120گرام کی قیمت 25روپے برقرار ہے۔
چکی آٹا 3 روپے کلو سستا‘ چاول‘ دالوں کے نئے نرخ جاری
Oct 19, 2023