چین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم : وزیراعظم

اسلام آباد بیجنگ (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی ہم منصب اور صدر شی جن پنگ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بی آر آئی فورم میں خطاب کیا۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کے ایم او یو معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، پاپوا نیوگنی اور قازقستان کے صدور سمیت اہم شخصیات سے ملاقات میں بات چیت کی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) ترقی وخوشحالی اور خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے۔ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ پاکستان سی پیک میں دیگر ملکوں اور شراکت داروں کا خیر مقدم کرے گا۔ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور وباﺅں کے چیلنج درپیش ہیں۔ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں ہی انسانیت کی فلاح ہے۔ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلی سطح فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر آئی فورم میں شرکت پر بے حد خوشی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے تصور پر صدر شی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، بی آر آئی اور سی پیک کو دس سال مکمل ہوچکے ہیں۔ عوامی سطح پر رابطوں اور معاشی ترقی کو بی آر آئی سے فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط روابط ہی عوام کی خوشحالی کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈلز سے بے حد متاثر ہیں۔ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور وباﺅں کے چیلنج درپیش ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن، توانائی اور ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے لئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کے 50 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور دس ہزار میگا واٹ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ جلد فعال ہوجائے گا۔ پاکستان سی پیک میں دیگر ملکوں اور شراکت داروں کا خیر مقدم کرے گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین کے ایسٹ سی گروپ کے چیئرمین فانگ یولونگ کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی، جس میں پاکستان کے کاروبار دوست پالیسیوں، نجی شعبہ کی نمو اور پاکستان چین اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کیلئے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ایسٹ سی گروپ فانگ یولانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسوں کے بارے بتایا۔ ملاقات میں فانگ یولانگ نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ایسٹ سی گروپ گوادر فری زون میں ریفائنری میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق نے پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں ہوا۔ اس موقع پر نگران وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دونوں رہنماو¿ں نے مضبوط اور دیرینہ پاک چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں راہنماو¿ں نے سیاسی، اقتصادی، شعبہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، تقافتی اور عوام کی سطح پر تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیراتی و ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کی ہم آہنگی دونوں ممالک کے مابین تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔ دونوں وزرائے اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان شعبوں میں کامرس، مواصلات (ایم ایل ون )، غذائی تحفظ و تحقیق، میڈیا تبادلے، خلائی تعاون، پائیدار شہری ترقی، صنعتی تعاون، افرادی قوت کی استعداد میں اضافے، معدنیات کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور ویکسین بنانے کے شعبے شامل ہیں۔ پاکستان اور چین نے پٹرولیم کے شعبے میں 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ ہسپتال پر حملے اور ایک ہی دن میں حملوں کے نتیجے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک امداد کی ترسیل پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...