سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندا 100انڈیکس 99 پوائنٹس کم

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی کاروباری حصص میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 49500 پوائنٹس سے گھٹ کر40400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 26ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی اور53.51فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس میں 99.53پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 49.531.01پوائنٹس سے گھٹ کر 49050.88 پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 26 ارب 25 کروڑ 63 لاکھ 78 ہزار 73 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72 کھرب 69 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 169 روپے سے گھٹ کر 72 کھرب 42 ارب 82 کروڑ 85 لاکھ 87 ہزار 96 روپے رہ گیا۔

ای پیپر دی نیشن