ایران سے 3000 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے 

 کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے محکمہ امور مہاجرین نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ایران سے 3000 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ، وزارت نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر لکھا کہ کل ایران سے 3 ہزار 165 افغان مہاجرین اسلام قلعہ پورٹ کے ذریعے وطن واپس آئے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ان میں سے 304 ضرورت مند لوگوں کو بین الاقوامی پناہ گزین تنظیم کے دفتر میں غذائی اور غیر غذائی اشیائ وصول کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...