لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائےگا، جس میں میزبان بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 17واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پرمہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں شروع ہوگا۔