لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹرز کے ساتھ بنگلورو میں سیلفی بنانے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔چنا سوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کرکٹ فینز پاکستانی کرکٹرز کو دیکھنے کیلئے جمع ہوئے۔اس موقع پر قومی کرکٹرز نے فیز کو آٹو گراف دیئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں، کپتان بابر اعظم نے ہر فین کےساتھ رک کر تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر آل راﺅنڈ رمحمد نواز نے نیٹ باﺅلر کو اپنے گلوز دیئے جبکہ سعود شکیل، امام الحق اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی فینز کی سیلفی بنوانے کی خواہش پوری کی۔