لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے میچ سے قبل فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' شاہین اچھی باﺅلنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا باﺅلر ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے اور کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے۔ مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کےساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔
شاہین نارمل رہے ‘کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے : وسیم اکرم کا مشورہ
Oct 19, 2023