نگران وزیرِ اعظم سے چائینہ آئل اینڈ فوڈ اسٹفز کے وفد کی ملاقات

Oct 19, 2023 | 13:57

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چائینہ آئل اینڈ فوڈ اسٹفز کے وفد کی صدر لوآن رائیچینگ کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وزیرِ اعظم نے شرکاء کو پاکستان کے رزعی شعبے کے حوالے سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جب کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں بھی زراعت کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے. پاکستان نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے بلکہ زرعی پیداوار کی پراسیسنگ اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہا ہے. کوفکو کے وفد پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا.

مزیدخبریں