روس اور اومان کی بحری افواج مشترکہ بحری مشقوں کے لیے ایرانی پانیوں میں پہنچ گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تینوں ملکوں کی بحری افواج مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے ایران کی دعوت پر جمعہ کے روز بحر ہند میں اکٹھی ہوئی ہیں۔بحری مشقوں میں روس اور اومان کے جنگی بحری فلیٹس اور ہیلی کاپٹروں نے بھی شرکت کی ہے۔ ایرانی فوج کے علاوہ پاسداران انقلاب نے حصہ لیا۔ ایرانی افواج نے روس اور اومان کے بحری دستے ایرانی پانیوں میں داخل ہوئے تو ایرانی بحری دستوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔یہ بحری جنگی مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب خطے میں صورت حال سخت کشیدہ ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ یکم اکتوبر کو حزب اللہ اور حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے جواب میں ایرانی میزائل حملوں کا بدلہ لے گا۔