حماس سربراہ کے قتل سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا موقع پیدا ہوا ہے: امریکی وزیر دفاع

Oct 19, 2024 | 00:16

امریکی وزیر دفاع نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے قتل پر کہا ہے کہ اس قتل کے بعد اسرائیل، حماس اور حزب اللہ تینوں کے لیے موقع پیدا ہو گیا ہے کہ وہ جنگ کو ختم کر سکیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ ختم نہ کرنے اور لڑتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ "اب ہم دیکھیں گے کہ کس طرح چیزیں بدلتی ہیں۔لائیڈ آسٹن نے کہا واضح طور پر سمت میں تبدیلی کے مواقع موجود ہیں۔ غزہ اور لبنان دونؤں جگہوں پر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔خیال رہے اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے ایک روز قبل بدھ کو رفح میں ایک آپریشن کے دوران حماس سربراہ کو قتل کر دیا ہے۔لائیڈ آسٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ میں پوری طرح تیار ہے۔

مزیدخبریں