کیا آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں؟ خوف پر قابو پانے کے چھے طریقے

Oct 19, 2024 | 00:26

دنیا بھر میں لاکھوں لوگ طیارے میں سفر کرتے ہوئے خوف کا شکار ہوتے ہیں جسے ’ایرو فوبیا‘ کہا جاتا ہے اور یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں لوگ سفر شروع ہونے سے قبل ہی پریشان ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایئرپورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی طیارے کے سفر کا خوف شدید پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔ صرف امریکہ میں 25 ملین سے زیادہ امریکی پرواز کے شدید خوف یا ’’ ایروفوبیا‘‘ میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی طرف سے شائع ہونے والی اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کی طرف سے جائزہ لی گئی ایک رپورٹ میں کلیولینڈ کلینک کے حوالے سے بتایا گیا کہ "ایرو فوبیا" پرواز سے پہلے اور دورانِ پرواز شدید پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس مسئلے میں دماغ کا جذباتی مرکز ضرورت سے زیادہ کام کرنے لگ جاتا ہے۔واضح رہے پرواز نقل و حمل کی سب سے محفوظ شکلوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ اگست میں جرنل آف ایئر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر کے مسافروں میں سے 13.7 ملین میں سے ایک کے فضائی حادثے میں مرنے کا امکان ہے۔ اس کے برعکس امریکہ میں مثال کے طور پر نیشنل سیفٹی کونسل کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق 93 میں سے ایک شہری کے کار حادثے میں مرنے کا امکان ہے۔اس اعدادوشمار کے باوجود ایروفوبیا عام طور پر لوگوں کے لیے تناؤ سے لے کر سراسر گھبراہٹ تک متعدد علامات کا تجربہ کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اگر آپ ان مسافروں میں سے ہیں جو اس حالت کا شکار ہیں تو یہاں کچھ تجاویز ہیں جو آپ کو زیادہ آرام سے پرواز کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

پہلا: خوف والی چیز کا علم حاصل کریں
مثال کے طور پر فلموں میں طیاروں کے حادثوں کی تصاویر یا حادثات سے متعلق خبریں اضطراب یا ہائپر وینٹیلیشن کو جنم دے سکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اپنے آپ کو آرام دہ حالت میں لانے کے لیے سانس لینے کی مشقیں کریں۔

دوسرا: پائلٹ کے کام کو سمجھیں
کنٹرول کا نقصان ہوا بازی کے بہت سے خدشات کا مرکز ہے۔ اڑان بے قابو ہونے کی حالت ہے اور اس سے کوئی فرار نہیں ہے۔ ایک معالج اور ریٹائرڈ ایئر لائن کے کپتان ٹام بون کہتے ہیں کہ اگر ہم فرار ہونے کے امکانات کو ترک کرنے جا رہے ہیں تو ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ فرار ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے تو وہاں ایک ریزرو موجود ہے جسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے یہ سمجھنا مددگار ہو سکتا ہے کہ پائلٹ اپنے کام کیسے کرتے ہیں۔

تیسرا: ایپلی کیشنز سے فائدہ اٹھائیں
ہوائی جہاز کی آوازیں بھی اضطراب کا باعث بن سکتی ہیں اس لیے ان آوازوں کو معمول کا حصہ بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ فلائٹ بڈی ایپ عام طور پر چلنے والے طیاروں کے آڈیو کلپس پر مشتمل ہے۔ اس میں A320 انجن کے شروع ہونے، سامان لوڈ کرنے، لینڈنگ گیئر کو پیچھے ہٹانے اور بڑھانے کی آوازیں شامل ہیں۔

چوتھا: اپنے آپ کو زیادہ آرام دہ بنائیں
اضافی لیگ روم والی سیٹ کے لیے اضافی ادائیگی کرنے پر غور کریں یا ونڈو سیٹ ریزرو کرنے پر غور کریں کیونکہ اس سے آپ کو افق دیکھنے اور زیادہ کنٹرول محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 
پانچواں: ایک چھوٹا تکیہ لانے کی کوشش کریں
آپ اس تکیے کو اپنی گود میں رکھ سکتے ہیں یا اسے اپنے سینے سے لگا سکتے ہیں۔ نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں 2013 کی ایک تحقیق کے مطابق تکیہ رکھنا اضطراب کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ کر طیارے میں یوگا کی مشق کر کے بھی تناؤ کو دور کر سکتے ہیں۔

چھٹا: ایکسپوژر تھراپی کا استعمال کریں
دماغی صحت کا پیشہ ور آپ کو ایک طویل مدتی عمل کے ذریعے زیادہ اعتماد کے ساتھ اڑان بھرنے میں مدد کر سکتا ہے اسے ایکسپوژر تھراپی کہا جاتا ہے۔ اس میں عام طور پر طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز کا بتدریج تعارف کرایا جاتا ہے۔ سانس لینے کی مشقوں کے ساتھ پرسکون رہنے کی طرف لے جایا جاتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس طریقہ نے بہت سے مریضوں کو پرواز کے بارے میں ان کی پریشانی کو دور کرنے میں مدد کی ہے۔

مزیدخبریں