فلسطین ‘لبنان پر اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی ہے: میاں امجد علی 

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران آٹو مارکیٹ فیصل آباد روڑ کے جنرل سیکرٹری میاں امجد علی ہیرو اور نائب صدر سعید احمد سندھو نے کہا ہے فلسطین اور لبنان کے عوام پر اسرائیل کی بمباری اور غذائی قلت ظلم وجبر کی انتہااور کھلی دہشتگردی ہے،عالمی عدالت کی رٹ فلسطین اور لبنان میں نظر نہیں آرہی اسرائیل بے لگام عالمی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جسے لگام ڈالنے کی ضرورت ہے اسرائیل عوامی رد عمل کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملے پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ اور عالمی عدالت انصاف کے حکم و سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، قبلہ اول کی آزادی دنیا بھر کی مسلم اقوام کیلئے ایک چیلنج ہے، یہ جنگ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ناموس اور اسلام کی سربلندی کا مسئلہ ہے مسلم امہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑی ہو ۔

ای پیپر دی نیشن