مکان پر قبضہ کی کوشش‘ پولیس اہلکار کا ساتھیوں کیساتھ ملکر خواتین پر تشدد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ الرحمان گارڈن میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں اور خواتین کے ہمراہ بیوہ کے گھر پر دھاوا بول دیا ، بیوہ کی معذور بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور وہاں سے 5لاکھ روپے نقدی ،گھر کے کاغذات سمیت دیگر سامان لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر پولیس اہلکار کے ایماء پر پولیس افسر بھی ان کے حمایتی بن گئے جس پر بیوہ خاتون اور اسکے اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے ،انہوں نے میڈیا کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے،خاتون ثروت غلام حیدر نے بتایا کہ اس کے خاوند مرحوم نے اپنی زندگی میں ہی 5 مرلہ گھر کی فائل اس کے نام کروا دی مگر اس کی سوتیلی بیٹاں اور داماد میرے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں 2 روز قبل پولیس اہلکار نے ساتھیوں سمیت ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔اس سلسلہ میںپولیس ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی۔ رابطہ کرنے پر چوکی انچارج نے بتایا کہ تفتیش کومیرٹ پر کیاجارہا ہے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن