شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس تبدیلی کی بات کر رہی ہے وہ بیان بازی کے سوا کچھ نہیں اس جماعت کو ساڑھے تین سال برسر اقتدار رہنے کا موقع ملا مگر ملک کو مسائل سے نجات دلانے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے مزید بحرانوں کا شکار کیا گیا جن کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا ہے اب ان کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں جلسے جلوسوں اور احتجاج سے عوام کی رائے تبدیل نہیں کی جاسکتی قوم پی ٹی آئی کو مسترد کرچکی ہے اور اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی۔