ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال بوسال نے تھانہ سید والہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا، ملزم کوعمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ تھانہ سید والہ گائوں ہیبو کی بالا میں ملزم جاوید اقبال نے 18 مئی 2023 کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی منگیتر راد پروین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ تار دیا تھا ملزم کو رنج تھا کہ مقتولہ ردا پروین کا والد اسکے اصرار پر جلد شاد ی کر نے پر رضا مند نہیں ہورہا تھا پولیس تھانہ سیدوالہ نے مقتولہ کے والد محمدعلی کھرل کی مدعیت میں ملزم جاوید اقبال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔
ننکانہ : مقدمہ قتل کا فیصلہ مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
Oct 19, 2024