ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چیئرمین گورننگ باڈی محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت دانش سکول کی گورننگ باڈی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ سیکرٹری و پرنسپل دانش سکول کرنل ( ر) محمد محی الدین اطہر وائس پرنسپل سمیت گورننگ باڈی ، وائس پرنسپل اویس بیگ ، ممبر غلام جیلانی ، پروفیسر یوسف مغل ، سرجیت سنگھ کنول ، مدن لال سمیت آصفہ شاھین سمیت دیگر ممبر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ پرنسپل دانش سکول نے اجلاس کو داخلہ کی پالیسی ، سکول کی سرگرمیوں اور تعلیمی نتائج پر بریفنگ دی ، اجلاس میں اساتذہ اور عملے کی بھرتی سمیت بجٹ کے استعمال اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین گورننگ باڈی دانش سکول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کی انتظامیہ جون 2025 تک رہائشی کمرے سکول انتظامیہ کے حوالے کرے اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر الیکشن میٹریل سکول کی بلڈنگ سے کسی اور جگہ شفٹ کرنے کے لیے اقدامات کرے۔