شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی )مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف قابل، تجربہ کار اور باصلاحیت سیاستدان ہیں امید ہے کہ وہ ملکی معیشت کو جلد اپنے پاؤں پر کھڑاکردیں گے، پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان نے ترقی ہمیشہ (ن) لیگ کے دور اقتدار میں ہی کی اب بھی جلد خوشحالی کا دور آئے، (ن)لیگ کی قیادت ملک کی تمام سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے کیونکہ اس وقت ملک محاذآرائی نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین چودھری خالد محمود ورک کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے:فیضان خالد
Oct 19, 2024