شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری بساط لپیٹنے اور عوام کے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں جابر حکمران مخالف سیاسی آوازوں کو دبا کر من مرضی کے فیصلے قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی جمہوری معاشرے میں ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی پی ٹی آئی احتجاج کا آئینی حق رکھتی ہے جس سے دستبردار نہیں ہوگی اور حکمرانوں کے ہر غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی تاکہ عوام کے جذبات کی ترجمانی ممکن ہوسکے، عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور حکمران اس تباہ حالی کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں دھاندلی زدہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج کا آئینی حق رکھتی ہے: ناصر محمود واہگہ
Oct 19, 2024