نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما شہباز احمد المعروف کڑھائی والے نے کہا کہ ملک پر مسلط نااہل حکومت نے آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے آئین وقانون کے مطابق ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے مگر حکومت نے طے کیا ہوا ہے کہ ماضی کی طرح ہر ادارے کو یرغمال بنانا ہے جس کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی عوامی سہولیات ناپید ہو چکی مگر نام نہاد عوامی خدمت گار سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔عوام مہنگائی لاقانونیت کی آگ میں جل رہے ہیں۔