شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ فلسطین لبنان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مسلمانوں کو جس بے دردی سے مارا جارہا ہے وہ نام نہاد مہذب اقوام کیلئے باعث شرم ہے جو مظلوموں کا ساتھ دینے کی بجائے ظالم کیساتھ کھڑے ہیں امریکہ اور اسکے دیگر حواری اسرائیل کی پشت پناہی کر کے اس کے جنگی جرائم کو بڑھاوا دے رہے ہیں موجودہ افسوسناک صورتحال میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے جب تک مسلم حکمران یکجان ہو کر یہود و ہنود کے خلاف برسر پیکار نہیں ہوں گے مظلوم مسلمانوں کو جارحیت سے بچانے کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی۔