شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے گی جس کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے شنگھائی تعاون تنظیم کاپاکستان میں کامیاب اجلاس کا انعقاد ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے اجلاس و کانفرنس سے پر امن و مثالی انعقاد پر پوری دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے جس سے پاکستان کا وقار اورپوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا اور قوم کا معیار زندگی بلند کرکے عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا، پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتر آئی ہے اور اقتدار کے حصول کیلئے جمہوری اقدار کا جنازہ نکال رہی ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرے گی:عمران رحمت ڈوگر
Oct 19, 2024