شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ دن رات چھاپے مار رہے ہیں اب تک 36 ہزار سے زائد دکانوں تندوروں کی انسپکشن کی گئی اور 4 ہزار کے قریب دکاندار وں کو 96 لاکھ سے زائد کا جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ 42 دکانداروں کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر اور سیف الرحمن سیفی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے صبح 10بجے سے لے کر 11بجے تک عوامی مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔