چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کو تعلیم وبنیادی سہولیات فراہم کررہا:وزیرٹرانسپورٹ

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں سے مل کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں بیورو بہترین کام کر رہا ہے. یہاں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنے والے یہ بچے یقیناً پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد ،ایم پی اے صفیہ سعید، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، امریکن قونصل جنرل لاہور کے افسران، یونیسیف پاکستان کے نمائندے، پرنسپل چائلڈ پروٹیکشن سکول و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن