لاہور ( نیوز رپورٹر ) استحکام پاکستان پارٹی کی صوبائی سطح پر تنظیم نو حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی مشاورت سے لاہوکی مختلف ٹائونز کے عہدیداروں کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ‘ جنرل سیکرٹری آئی پی پی شعیب صدیقی نے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔لاہور کے مختلف ٹاونزمیں عدنان شاہ کو نشتر ٹائون، چودھری راشد گجر کو داتا گنج بخش ٹائون اور میاں اکرم مہر کو والٹن کینٹ بورڈ کی صدارت کے عہدے تفویض کئے گئےجبکہ باؤجاوید اور ڈاکٹر محمد یونس کو سینئر نائب صدور گلبرگ ٹائون اور رضوان مشتاق کو نائب صدر مقرر کیا گیا ۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے تنظیم سازی کاعمل بہتری کی جانب گامزن ہے۔پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ تحصیل، ٹاونز اور یونین کونسل کی سطح پر عہدیداروں کی حتمی نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔