لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ وزیر اعلی پنجاب کی ریڈ لائن ہے۔ پنجاب حکومت صنفی بنیادوں پر تشدد کا شکار خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تشدد کا شکار خواتین کے لیے تحفظ مراکز اور شیلٹر ہومز کی بہتری پر کام کر رہے ہیں۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجود دارال امان میں بچیاں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
خواتین پر تشدد ‘ ہراسمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہے:حنا پرویزبٹ
Oct 19, 2024