اسلام کی دعوت و تبلیغ ہر مسلمان پر واجب ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتا ز دینی سکالر اور دانشور درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں اسلام کی دعوت و تبلیغ ہر مسلمان پر واجب ہے۔ چونکہ دنیا میں ہر طرف بے دینی ، فحاشی اور طرح طرح کے گناہوں کی یلغار جاری ہے۔ اور طاغوتی طاقتیں مسلم نسل نو کو راہ حق سے ہٹانے اور دنیاوی آلودگیوں میں مبتلا کرکے بے دین کر رہی ہیں۔ اب مسلم اْمہ کو اس کے توڑ کے لیے بڑی حکمت ، دانائی اور جوش و جذبے کی ضرورت ہے دین اسلام کی سچائیاں اور حقائق غیر مسلموں پر واضح کرنے ہوں گے کہ یہی دین فلاح اور نجات کا باعث ہوگا جو ہمارے پیغمبر نے ہمیں بتایا اور سکھایا اس پر چلیں تو کامیاب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن