لاہور(نامہ نگار)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہو عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔ مال روڈ ای چالان میں نصف سنچریاں کرنیوالی گاڑیاں پکڑی گئیں،کار ڈرائیور نے 75 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، 35800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔51 مرتبہ ٹریفک سگنل، لین لائن اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔62 ای چالان نادہندہ گاڑی کو 28200، 61 ای چالان پر 28300 جرمانہ عائد کیا۔42 ای چالان پر 20200 جبکہ 55 ای چالان پر 27500 روپے جرمانہ عائد کیا۔ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہیں گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیپر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔