تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے 2ملزم فرار‘ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

Oct 19, 2024

لاہور(نامہ نگار)تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے 2ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے دو گرفتار ملزمان فرحان اور ارشد فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے فرار ہونے پر ذمہ دار ہیڈ کانسٹیبل نصیب کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر کرامت علی کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نصیب نے دانستہ حوالات کا تالہ کھولے رکھاجس کے باعث قیدی فرار ہو ئے۔ملزمان کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج تھے۔

مزیدخبریں