2ارب روپے کے غیر قانونی ٹھیکے ‘سیکرٹری سی این ڈبلیو سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ کی درخواست اینٹی کرپشن پنجاب سے جواب طلب

لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج کامران احمد ریحان نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے 2  ارب روپے کے مبینہ غیر قانونی ٹھیکوں پر ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن پنجاب سے 5 نومبر کو جواب طلب کر لیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سی این ڈبلیو پنجاب کے سیکرٹری سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست اینٹی کرپشن میں جمع کروائی گئی، اینٹی کرپشن حکام نے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن