پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید 19لاکھ روپے جاری 

Oct 19, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے پرعزم اور مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 19 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ رقوم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ طبی مسائل سے نبرد آزما کسی اہلکار کو بیماری کے خلاف جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

مزیدخبریں