سیلز ٹیکس رجسٹریشن‘ بائیومیٹرک مسائل حل کیے جائیں‘لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن

Oct 19, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور بائیو میٹرک کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ فنگر پرنٹس ختم مٹ جانے والوں کا کیا قصور ہے ،ایف بی آر خصوصی ڈیسک قائم کرے تاکہ بزرگ ٹیکس دہندگان کومشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار صدر شہباز صدیق،نائب صدر میاں محمد زاہد،جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری، فنانس سیکرٹری محمد حسن یوسف اورجوائنٹ سیکرٹری احمد رضا نے انکم ٹیکس ریٹرن 2024 اورایس ایم ایز کے مسائل سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔ مہمان خصوصی آر ٹی او لاہور کے چیف کمشنر احمد شجاع خان تھے ۔

مزیدخبریں