لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا وفاقی ٹیکس محتسب کا کام ٹیکس بدانتظامی کی شکایات حل کرانا اور ٹیکس دہندگان کساتھ ہونےوالی ناانصافی کا ازالہ کرنا ہے۔ کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیڈرل ٹیکس محتسب ڈاکٹرآصف محمود جاہ کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورے پر کیا۔ہماری تجویزہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی طر ف سے ایک فوکل پرسن مقرر جوکسٹمز ایجنٹس اور ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کیلئے ایک پل کا کام کرے گا۔ڈاکٹرآصف محمود جاہ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ کا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کا دورہ
Oct 19, 2024