ایف بی آر کاٹیکسٹائل ملز سے حلف نامے کا مطالبہ قابل مذمت:کامران ارشد

Oct 19, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایف بی آر کے خریداروں اور فروخت کنندگان سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کے حالیہ مطالبے کی مذمت کی ہے۔   اس موقع پر اپٹما کے سینئر وائس چیئرمین جمیل قاسم، وائس چیئرمین شہزاد احمد شیخ، چیئرمین ساؤتھ زون مسٹر نوید احمد، سابق چیئرمین عبدالرحیم ناصر اور عادل بشیر کے علاوہ سیکرٹری جنرل شاہد ستار اور محمد رضا باقر بھی موجود تھے۔ کامران ارشد نے کہا  سیلز ٹیکس کا قانون صرف خریداروں کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ سپلائرز کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) کی حیثیت کی تصدیق کریں اور بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں