حلف نامہ شرط مؤخر، کاروباری برادری کا لاہور چیمبر آف کامرس کو خراج تحسین

Oct 19, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر برادری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کاروباری برادری کا مقدمہ مضبوطی سے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے جس کے نتیجے میں ایف بی آرکی جانب سے چیف فنانشل آفیسرز پر عائد کی گئی حلف نامہ کی متنازعہ شرط مؤخر کر دی گئی  ہے۔ مختلف شعبوں سے وابستہ کاروباری افراد نے  کہا شرط مؤخر ہونے سے  ملکی کاروباری ماحول پر بہترین اثرات مرتب ہونگے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں اور سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغرخان نے صدر لاہور چیمبرمیاں ابوذر شاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا سی ایف اوز پر ایک بڑی ذمہ داری ختم ہوگی۔

مزیدخبریں