صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ‘11 ارب 23کروڑ کے فنڈز منظور

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اڑتیسویں اجلاس میں 11 ارب 23کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کی۔مجموعی فنڈز میں سے سمارٹ سیف سٹیز پراجیکٹ (فیز I) کیلئے 5ارب 18کروڑ 5لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔خوشاب میں پائل چوک تا اْچلی روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 3 ارب 9کروڑ 50لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔سرگودھا روڈ تا مخدوم انٹر چینج دو رویہ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی بورڈ محمد مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن